مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2668
باب: حائضہ عورت اگر طواف وداع نہ کرے تو
(إِذَا لَمْ تَقُمِ المَرْأَةُ الحَائِضُ بِطَوَافِ الوَدَاعِ)
حدیث نمبر: 2668
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي كُلِّ وَجْهٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدُكُمْ، حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ ، إِلَّا أَنَّهُ خُفِّفَ عَنِ الْحَائِضِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ لوگ (منیٰ سے فارغ ہو کر) کسی بھی طریق سے واپس چلے جاتے تھے، (یہ صورتحال دیکھ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص مکہ سے نہ جائے حتی کہ اس کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس ہو، (طواف وداع کرے)۔“ البتہ حیض والی عورت کو مستثنیٰ قرار دیا۔ متفق علیہ۔