مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2631
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹوں کے گلے میں ہار ڈالا
(وَضْعُ النَّبِيِّ ﷺ الْقِلَادَةَ فِي أَعْنَاقِ الْإِبِلِ)
حدیث نمبر: 2631
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: فَتَلْتُ قَلَائِدَ بُدْنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدَيَّ، ثُمَّ قَلَّدَهَا، وَأَشْعَرَهَا، وَأَهْدَاهَا، فَمَا حُرِّمَ عَلَيْهِ شَيْءٌ كَانَ أُحِلَّ لَهُ . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قربانی کے اونٹوں کے قلادے خود اپنے ہاتھوں سے بٹے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں قلادے پہنائے، ان کا شعار کیا اور انہیں قربانی کے لیے بھیجا، اور جو چیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے حلال کی گئی وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حرام نہیں ہوئی تھی۔ (متفق علیہ)