مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2628
باب: قربانی کے جانور کے گلے میں ہار ڈالنا جائز ہے
(جَوَازُ وَضْعِ الْقِلَادَةِ فِي عُنُقِ الْهَدْيِ)
حدیث نمبر: 2628
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ أَهْدَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّةً إِلَى الْبَيْتِ غَنَمًا، فَقَلَّدَهَا . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ چند بکریاں بطور قربانی بیت اللہ بھجوائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں «قِلَادَة» (ہار وغیرہ) پہنایا۔ متفق علیہ۔