مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2627
باب: قربانی کے جانور کے گلے میں ہار وغیرہ پہنانا
(وَضْعُ الْقِلَادَةِ فِي عُنُقِ الْهَدْيِ)
( 7 ) - بَابُ الْهَدْيِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 2627 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: "صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الظُّهْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ، ثُمَّ دَعَا بِنَاقَتِهِ، فَأَشْعَرَهَا فِي صَفْحَةِ سَنَامِهَا الْأَيْمَنِ، وَسَلَّتَ الدَّمَ عَنْهَا، وَقَلَّدَهَا نَعْلَيْنِ ، ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ، فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِهِ عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ بِالْحَجِّ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمازِ ظہر ذوالحلیفہ کے مقام پر ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اونٹنی منگوائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی کوہان کے دائیں پہلو پر ہلکا سا زخم لگایا، وہاں سے خون بہنے لگا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ خون صاف کر دیا اور اس کی گردن میں دو جوتے ڈال دیے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر سوار ہو گئے، جب وہ بیداء میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے کر سیدھی کھڑی ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کے لیے تلبیہ پکارا۔ (رواہ مسلم)