مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2616
باب: عرفات سے واپسی کا بیان
(بَيَانُ الرُّجُوعِ مِنْ عَرَفَاتٍ)
حدیث نمبر: 2616
عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُرْوَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ الشَّرِيدَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ: "أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا مَسَّتْ قَدَمَاهُ الْأَرْضَ حَتَّى أَتَى جَمْعًا "رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
یعقوب بن عاصم بن عروہ سے روایت ہے کہ انہوں نے شرید رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں عرفات سے مزدلفہ تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ واپس آیا تو مزدلفہ پہنچنے تک آپ کے قدم مبارک زمین پر نہیں لگے۔ (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر آئے) «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ» ”اس کی سند حسن ہے، اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے“۔