مشكوة المصابيح
كتاب المناسك— كتاب المناسك
(بَيَانُ الرُّجُوعِ مِنْ عَرَفَاتٍ) باب: عرفات سے واپسی کا بیان
حدیث نمبر: 2616
عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُرْوَةَ أَنَّهُ سمع الشَّريدَ يَقُولُ: أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا مَسَّتْ قَدَمَاهُ الْأَرْضَ حَتَّى أَتَى جمْعاً. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
یعقوب بن عاصم بن عروہ سے روایت ہے کہ انہوں نے شرید رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں عرفات سے مزدلفہ تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ واپس آیا تو مزدلفہ پہنچنے تک آپ کے قدم مبارک زمین پر نہیں لگے۔ (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر آئے) اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔