مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2578
باب: حجر اسود قیامت کے دن گواہی دے گا
(الْحَجَرُ الأَسْوَدُ يَشْهَدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)
حدیث نمبر: 2578
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَجَرِ: "وَاللَّهِ لَيَبْعَثَنَّهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لَهُ عَيْنَانِ يُبْصِرُ بِهِمَا ، وَلِسَانٌ يَنْطِقُ بِهِ، يَشْهَدُ عَلَى مَنِ اسْتَلَمَهُ بِحَقٍّ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجرِ اسود کے بارے میں فرمایا: ”اللہ روزِ قیامت اسے اٹھائے گا تو اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا اور زبان ہو گی جس سے وہ بولے گا، اور جس نے حق کے ساتھ اس کو بوسہ دیا ہو گا، اس کے حق میں گواہی دے گا۔“ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی وابن ماجہ والدارمی۔