مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2577
باب: حجراسود کی فضیلت
(فَضِيلَةُ الْحَجَرِ الأَسْوَدِ)
حدیث نمبر: 2577
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "نَزَلَ الْحَجَرُ الْأَسْوَدُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَهُوَ أَشَدُّ ( بَيَاضًا ) مِنَ اللَّبَنِ، فَسَوَّدَتْهُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حجر اسود جنت سے نازل ہوا تھا تو وہ دودھ سے بھی زیادہ سفید تھا لیکن اولادِ آدم کی خطاؤں نے اسے سیاہ کر دیا۔“ احمد، ترمذی؛ اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ حسن، رواہ احمد والترمذی۔