مشكوة المصابيح
كتاب المناسك— كتاب المناسك
(لَا يَنْبَغِي رَفْعُ الْيَدَيْنِ لِلدُّعَاءِ عِنْدَ رُؤْيَةِ الْكَعْبَةِ) باب: خانہ کعبہ دیکھنے پر ہاتھ اٹھا کر دعا نہیں مانگنی چاہیے
حدیث نمبر: 2574
عَنِ الْمُهَاجِرِ الْمَكِّيِّ قَالَ: سُئِلَ جَابِرٌ عَنِ الرَّجُلِ يَرَى الْبَيْتَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فَقَالَ قَدْ حَجَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ نَكُنْ نَفْعَلُهُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَالشیخ عبدالستار الحماد
مہاجر مکی ؒ بیان کرتے ہیں، جابر رضی اللہ عنہ سے اس آدمی کے بارے میں دریافت کیا گیا جو بیت اللہ کو دیکھ کر ہاتھ اٹھاتا ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا تو ہم اس طرح نہیں کرتے تھے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔