مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2573
باب: ابوبکر کا مشرکین کے حج نہ کرنے کا اعلان کرنا
(إِعْلَانُ أَبِي بَكْرٍ بِمَنْعِ الْمُشْرِكِينَ مِنَ الْحَجِّ)
حدیث نمبر: 2573
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: بَعَثَنِي أَبُو بَكْرٍ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي أَمَّرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهَا قَبْلَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَوْمَ النَّحْرِ فِي رَهْطٍ، أَمَرَهُ أَنْ يُؤَذِّنَ فِي النَّاسِ: ( أَلَا لَا يَحُجُّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ، وَلَا يَطُوفَنَّ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ ). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس حج میں، جس میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں حجۃ الوداع سے پہلے امیرِ حج بنا کر بھیجا تھا، قربانی کے دن مجھے ایک جماعت کے ساتھ بھیجا اور حکم دیا کہ ”لوگوں میں اعلان کر دیا جائے کہ سن لو! اس سال کے بعد کوئی مشرک بیت اللہ کا حج کرے نہ کوئی برہنہ حالت میں بیت اللہ کا طواف کرے۔“ متفق علیہ۔