مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2572
باب: حائضہ عورت طواف نہیں کرے گی
(الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ لَا تَطُوفُ)
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا نَذْكُرُ إِلَّا الْحَجَّ، فَلَمَّا كُنَّا بِسَرِفَ طَمِثْتُ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ: ( لَعَلَّكِ نَفِسْتِ ؟ ) قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: "فَإِنَّ ذَلِكِ شَيْءٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ، فَافْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ ؟ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي . ( مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ ).عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صرف حج کے ارادے سے روانہ ہوئے، جب آپ مقام سرف پر پہنچے تو مجھے حیض آگیا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں رو رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”شاید کہ تمہیں حیض آگیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو ایک ایسی چیز ہے جو اللہ نے آدم علیہ السلام کی بیٹیوں پر مقدر کر دی ہے، تم جب تک حیض سے پاک نہیں ہو جاتیں، بیت اللہ کے طواف کے سوا دیگر حاجیوں کی طرح امور بجا لاتی رہو۔“ متفق علیہ۔