مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2566

باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حجر اسود کا بوسہ لینا

(تَقْبِيلُ الحَجَرِ الأَسْوَدِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ)

حدیث نمبر: 2566
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ أَتَى الْحَجَرَ فَاسْتَلَمَهُ، ثُمَّ مَشَى عَلَى يَمِينِهِ، فَرَمَلَ ثَلَاثًا، وَمَشَى أَرْبَعًا  . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
الشیخ عبدالستار الحماد

جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مکہ تشریف لائے تو آپ حجر اسود کے پاس آئے، اسے بوسہ دیا، پھر آپ اپنی دائیں جانب چلے تو تین چکر تیز چل کر اور چار چکر عام رفتار سے چل کر لگائے۔ «رَوَاہُ مُسْلِمٌ» ”اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب المناسك / حدیث: 2566
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: رواه مسلم
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم، (150/ 1218)»