مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2565
باب: طواف میں چلنے کا طریقہ
(طَرِيقَةُ المَشْيِ فِي الطَّوَافِ)
حدیث نمبر: 2565
وَعَنْهُ قَالَ: رَمَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْحَجَرِ إِلَى الْحَجَرِ ثَلَاثًا، وَمَشَى أَرْبَعًا ، وَكَانَ يَسْعَى بِبَطْنِ الْمَسِيلِ إِذَا طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود سے حجر اسود تک تین چکر تیز چل کر لگائے اور چار چکر عام رفتار سے چل کر لگائے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفا و مروہ کے درمیان سعی کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیلاب کے بہاؤ والی جگہ پر تیز چلتے تھے۔ «رَوَاهُ مُسْلِمٌ»۔