مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2541
باب: تلبیہ کے الفاظ
(أَلْفَاظُ التَّلْبِيَةِ)
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُهِلُّ مُلَبِّدًا، يَقُولُ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ، لَا يَزِيدُ عَلَى هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ ( مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ ).ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلبیہ کہتے ہوئے سنا، جبکہ آپ بال جمائے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے: «لَبَّيْكَ اللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ، لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيْكَ لَكَ» ”میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، آپ کا کوئی شریک نہیں، بے شک ہر قسم کی تعریف، تمام نعمتیں اور بادشاہت تیرے ہی لیے ہے اور تیرا کوئی شریک نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات میں کوئی اضافہ نہیں کرتے تھے۔ متفق علیہ۔