مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2538
باب: حاجی سے سلام اور ہاتھ ملانے کا ثبوت
(إِثْبَاتُ السَّلَامِ وَالمُصَافَحَةِ لِلْحَاجِّ)
حدیث نمبر: 2538
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا لَقِيتَ الْحَاجَّ فَسَلِّمْ عَلَيْهِ، وَصَافِحْهُ، وَمُرْهُ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لَكَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بَيْتَهُ ، فَإِنَّهُ مَغْفُورٌ لَهُ ( رَوَاهُ أَحْمَدُ ).الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم حاجی سے ملو تو اسے سلام کرو، اس سے مصافحہ کرو اور اس سے پہلے کہ وہ اپنے گھر میں داخل ہو، اس سے درخواست کرو کہ وہ تمہارے لیے مغفرت طلب کرے، کیونکہ اس کی مغفرت ہو چکی ہے (اور ایسے شخص کی دعا قبول ہوتی ہے)۔“ إسناده ضعیف جداً، رواہ احمد۔