مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2361
باب: حالت شرک میں مرنے والے کے لیے استغفار قبول نہیں کی جاتی
(لَا يُقْبَلُ الاسْتِغْفَارُ لِمَنْ مَاتَ عَلَى الشِّرْكِ)
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى عَزَّ وَجَلَّ لَيَغْفِرُ لِعَبْدِهِ مَا لَمْ يَقَعِ الْحِجَابُ ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْحِجَابُ ؟ قَالَ: "أَنْ تَمُوتَ النَّفْسُ وَهِيَ مُشْرِكَةٌ ". رَوَى الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ أَحْمَدُ، وَرَوَى الْبَيْهَقِيُّ الْأَخِيرَ فِي كِتَابِ: "الْبَعْثُ وَالنُّشُورُ ".ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ حجاب واقع ہونے سے پہلے تک اپنے بندے کو بخشتا رہتا ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! حجاب کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی جان حالت شرک میں فوت ہو۔“ تینوں احادیث امام احمد رحمہ اللہ نے روایت کیں اور امام بیہقی رحمہ اللہ نے آخری حدیث «كِتَابُ الْبَعْثِ وَالنُّشُورِ» میں روایت کی ہے۔ «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رَوَاهُ أَحْمَدُ» ”اس کی سند حسن ہے، اسے احمد نے روایت کیا ہے“۔