مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2360
باب: آیت کریمہ میں بخشش کی بشارت
(بُشْرَى المَغْفِرَةِ فِي الآيَةِ الكَرِيمَةِ)
وَعَنْ ثَوْبَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي الدُّنْيَا بِهَذِهِ الْآيَةِ: يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا الْآيَةَ. فَقَالَ رَجُلٌ: فَمَنْ أَشْرَكَ ؟ فَسَكَتَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "أَلَا وَمَنْ أَشْرَكَ "ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اس آیت ﴿قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ﴾ [سورة الزمر: 53] (میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا) کے بدلے پوری دنیا کا مل جانا بھی مجھے پسند نہیں۔“ کسی آدمی نے عرض کیا: تو جس نے شرک کیا ہو؟ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا: ”سن لو! اور جس نے شرک کیا ہو۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد۔