مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات— كتاب الدعوات
(لَا يُقْبَلُ الاسْتِغْفَارُ لِمَنْ مَاتَ عَلَى الشِّرْكِ) باب: حالت شرک میں مرنے والے کے لیے استغفار قبول نہیں کی جاتی
حدیث نمبر: 2361
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى لَيَغْفِرُ لِعَبْدِهِ مَا لَمْ يَقَعِ الْحِجَابُ» . قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْحِجَابُ؟ قَالَ: «أَنْ تَمُوتَ النَّفْسُ وَهِيَ مُشْرِكَةٌ» رَوَى الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ أَحْمَدُ وَرَوَى الْبَيْهَقِيُّ الْأَخِيرَ فِي كِتَابِ الْبَعْثُ والنشورالشیخ عبدالستار الحماد
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ حجاب واقع ہونے سے پہلے تک اپنے بندے کو بخشتا رہتا ہے۔ ‘‘ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! حجاب کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی جان حالت شرک میں فوت ہو۔ ‘‘ تینوں احادیث امام احمد نے روایت کیں اور امام بیہقی نے آخری حدیث ’’کتاب البعث والنشور‘‘ میں روایت کی ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد۔