مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2283
باب: اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والا اندھیرے میں چراغ کے مانند
(ذَاكِرُ اللّٰهِ كَالْمِصْبَاحِ فِي الظُّلْمَةِ)
حدیث نمبر: 2283
وَفِي رِوَايَةٍ: "مَثَلُ الشَّجَرَةِ الْخَضْرَاءِ فِي وَسَطِ الشَّجَرِ، وَذَاكِرُ اللَّهِ فِي الْغَافِلِينَ مَثَلُ مِصْبَاحٍ فِي بَيْتٍ مُظْلِمٍ، وَذَاكِرُ اللَّهِ فِي الْغَافِلِينَ يُرِيهِ اللَّهُ مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ وَهُوَ حَيٌّ، وَذَاكِرُ اللَّهِ فِي الْغَافِلِينَ يُغْفَرُ لَهُ بِعَدَدِ كُلِّ فَصِيحٍ وَأَعْجَمٍ "وَالْفَصِيحُ: بَنُو آدَمَ، وَالْأَعْجَمُ: الْبَهَائِمُ. رَوَاهُ رَزِينٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
اور ایک دوسری روایت میں ہے: ”(اس کی مثال ایسے ہے) جیسے خشک درختوں میں ایک سرسبز درخت ہو۔ اور غافلین میں اللہ کا ذکر کرنے والا تاریک کمرے میں چراغ کی طرح ہے۔ غافلین میں اللہ کا ذکر کرنے والے کو اللہ اس کی زندگی میں اس کا جنت میں مقام دکھا دیتا ہے، اور اللہ، غافلین میں اس کا ذکر کرنے والے کے «فَصِيح» اور «أَعْجَم» کی تعداد کے برابر گناہ بخش دیتا ہے۔“ «فَصِيح» سے انسان اور «أَعْجَم» سے حیوان مراد ہیں۔ (ضعیف جداً، رواہ رزین، انظر الحدیث السابق: 2282)۔