مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2282
باب: غافلوں کے سامنے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کا بیان
(بَيَانُ ذِكْرِ اللّٰهِ أَمَامَ الْغَافِلِينَ)
حدیث نمبر: 2282
وَعَنْ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ "ذَاكِرُ اللَّهِ فِي الْغَافِلِينَ كَالْمُقَاتِلِ خَلْفَ الْفَارِّينَ، وَذَاكِرُ اللَّهِ فِي الْغَافِلِينَ كَغُصْنٍ أَخْضَرَ فِي شَجَرٍ يَابِسٍ ".الشیخ عبدالستار الحماد
امام مالک رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، مجھے خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”غفلت کے شکار لوگوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا میدان جہاد سے راہ فرار اختیار کرنے والوں کے بعد قتال کرنے والے کی طرح ہے، اور غافل لوگوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا خشک درخت میں سبز شاخ کی طرح ہے۔“ لم اجدہ، رواہ مالک (و قال المنذری فی الترغیب و الترھیب ۲ / ۵۳۲ ح ۲۵۲۶)