مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2262
باب: کثرت سے ذکر الہٰی کرنے والوں ک بیان
(بَيَانُ الَّذِينَ يُكْثِرُونَ ذِكْرَ اللّٰهِ)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسِيرُ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ، فَمَرَّ عَلَى جَبَلٍ يُقَالُ لَهُ: جُمْدَانُ، فَقَالَ: "سِيرُوا، هَذَا جُمْدَانُ، سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ "قَالُوا: وَمَا الْمُفَرِّدُونَ ؟ يَا رَسُولَ اللَّهِ ! قَالَ: "الذَّاكِرُونَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتُ "( رَوَاهُ مُسْلِمٌ ).ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کی شاہ راہ پر محوِ سفر تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جُمدان نامی پہاڑ کے پاس سے گزرے تو فرمایا: «سِيرُوا هَذَا جُمْدَانُ» ”چلتے جاؤ یہ جمدان ہے“، پھر فرمایا: «سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ» ”مفردون سبقت لے گئے“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مفردون کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: «الذَّاكِرُونَ اللهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتُ» ”اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والے مرد اور عورتیں“۔ (رواہ مسلم)