مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2261
باب: اللہ کے ذکر کی فضیلت اور اس کا بیان
(فَضْلُ ذِكْرِ اللّٰهِ وَبَيَانُهُ)
حدیث نمبر: 2261
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ ( رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا )، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - "لَا يَقْعُدُ قَوْمٌ يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلَّا حَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَغَشِيَتْهُمُ الرَّحْمَةُ، وَنَزَلَتْ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ، وَذَكَرَهُمُ اللَّهُ فَيْمَنْ عِنْدَهُ ( رَوَاهُ مُسْلِمٌ ).الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کچھ لوگ بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے، ان پر سکینت نازل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے ہاں فرشتوں کے پاس ان کا تذکرہ فرماتا ہے۔“ (رواہ مسلم)