مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(حَقُّ الْحَيَاءِ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى) باب: اللہ تعالیٰ سے حیا کرنے کا حق
( وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ): أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ ) ( لِأَصْحَابِهِ: اسْتَحْيُوا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ . قَالُوا: إِنَّا نَسْتَحْيِي مِنَ اللَّهِ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ. قَالَ: لَيْسَ ذَلِكَ وَلَكِنْ مَنِ اسْتَحْيَى مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ فَلْيَحْفَظِ الرَّأْسَ وَمَا وَعَى، وَلْيَحْفَظِ الْبَطْنَ وَمَا حَوَى، وَلْيَذْكُرِ الْمَوْتَ وَالْبِلَى، وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ تَرَكَ زِينَةَ الدُّنْيَا فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ اسْتَحْيَى مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ ). ( رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ ).ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روز اپنے صحابہ سے فرمایا: ”اللہ سے حیا کرو جس طرح اس سے حیا کرنے کا حق ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ ہم اللہ سے حیا کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بات نہیں ہے، بلکہ جو شخص اللہ سے ایسی حیا کرتا ہے جیسی اس سے حیا کرنے کا حق ہے، تو وہ سر اور ان چیزوں کی جو سر میں ہیں (آنکھ، کان، زبان) کی حفاظت کرے، اور وہ پیٹ اور اس کے متعلقات (شرم گاہ، ہاتھ، پاؤں اور دل وغیرہ) کی حفاظت کرے، وہ موت اور بو ہونے کو یاد رکھے، اور جو آخرت چاہتا ہے وہ دنیا کی زینت ترک کر دے۔ جو شخص اس طرح کرے تو اس نے اللہ سے ایسی حیا کی جیسی اس سے حیا کرنے کا حق ہے۔“ [ضعیف]