مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(يَجِبُ تَلْبِيَةُ أَمَانِي الْمَرِيضِ) باب: مریض کی خواہشات کو پورا کرنا چاہئے
حدیث نمبر: 1592
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ رَجُلًا فَقَالَ لَهُ: مَا تَشْتَهِي قَالَ أشْتَهِي خُبْزَ بُرٍّ. قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "مَنْ كَانَ عِنْدَهُ خُبْزُ بُرٍّ فَلْيَبْعَثْ إِلَى أَخِيهِ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِذَا اشْتَهَى مَرِيضُ أَحَدِكُمْ شَيْئًا فَلْيُطْعِمْهُ ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی آدمی کی عیادت کی تو فرمایا: ”کسی چیز کو دل چاہتا ہے؟“ اس نے عرض کیا: گندم کی روٹی، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے پاس گندم کی روٹی ہو تو وہ اسے اپنے بھائی کے پاس بھیج دے۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے کسی مریض کا کسی چیز کو دل چاہے تو وہ اسے کھلا دیا کرو۔“ ضعیف۔