مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(بَيَانُ حَلْقِ الشَّعْرِ وَقَصِّ الأَظْفَارِ بَعْدَ رُؤْيَةِ هِلَالِ ذُو الْحِجَّةِ) باب: ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد بال اور ناخن تراشنے کا بیان
حدیث نمبر: 1459
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ وَأَرَادَ بَعْضُكُمْ أَنْ يُضَحِّيَ فَلَا يَمَسَّ مِنْ شَعْرِهِ وَبَشَرِهِ شَيْئًا» وَفِي رِوَايَةٍ «فَلَا يَأْخُذَنَّ شَعْرًا وَلَا يَقْلِمَنَّ ظُفْرًا» وَفِي رِوَايَةٍ «مَنْ رَأَى هِلَالَ ذِي الْحِجَّةِ وَأَرَادَ أَنْ يُضَحِّيَ فَلَا يَأْخُذْ مِنْ شَعْرِهِ وَلَا مِنْ أَظْفَارِهِ» . رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب ذوالحجہ کا عشرہ شروع ہو جائے اور تم میں سے کوئی قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بالوں اور جلد سے کوئی چیز نہ اتارے۔ ‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے: ’’وہ اپنے بال کٹوائے نہ ناخن۔ ‘‘ اور ایک روایت میں ہے: ’’جو شخص ذوالحجہ کا چاند دیکھ لے اور وہ قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بال کٹوائے نہ ناخن۔ ‘‘ رواہ مسلم۔