مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(سَيِّدُنَا أَبُوبَكْرٍ وَسَيِّدُنَا عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولَانِ السَّبْعَ وَالْخَمْسَ فِي صَلَاةِ الْعِيدِ وَالِاسْتِسْقَاءِ) باب: سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کا عید اور استسقاء کی نماز میں سات اور پانچ تکبیریں کہنا
حدیث نمبر: 1442
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ مُرْسَلًا: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، كَبَّرُوا فِي الْعِيدَيْنِ وَالِاسْتِسْقَاءِ سَبْعًا وَخَمْسًا ، وَصَلَّوْا قَبْلَ الْخُطْبَةِ، وَجَهَرُوا بِالْقِرَاءَةِ. رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
جعفر بن محمد رحمہ اللہ مرسل روایت کرتے ہیں کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما نے نماز عیدین اور نماز استسقاء میں سات اور (دوسری رکعت میں) پانچ تکبیریں کہیں، انہوں نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھی اور بلند آواز سے قراءت کی۔“ ضعیف۔