مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(سَيِّدُنَا أَبُوبَكْرٍ وَسَيِّدُنَا عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولَانِ السَّبْعَ وَالْخَمْسَ فِي صَلَاةِ الْعِيدِ وَالِاسْتِسْقَاءِ) باب: سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کا عید اور استسقاء کی نماز میں سات اور پانچ تکبیریں کہنا
حدیث نمبر: 1442
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ مُرْسَلًا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ كَبَّرُوا فِي الْعِيدَيْنِ وَالِاسْتِسْقَاءِ سَبْعًا وَخَمْسًا وَصَلَّوْا قبل الْخطْبَة وجهروا بِالْقِرَاءَةِ. رَوَاهُ الشَّافِعِيالشیخ عبدالستار الحماد
جعفر بن محمد ؒ مرسل روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ نے نماز عیدین اور نماز استسقاء میں سات اور (دوسری رکعت میں) پانچ تکبیریں کہیں، انہوں نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھی اور بلند آواز سے قراءت کی۔ ضعیف۔