مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(الأَعْمَالُ الَّتِي تُفْعَلُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ) باب: جمعہ کے روز کرنے والے کام
وَعَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، فِيهِ خُلِقَ آدَمُ، وَفِيهِ قُبِضَ، وَفِيهِ النَّفْخَةُ، وَفِيهِ الصَّعْقَةُ، فَأَكْثِرُوا عَلَيَّ مِنَ الصَّلَاةِ فِيهِ، فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ مَعْرُوضَةٌ عَلَيَّ "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! وَكَيْفَ تُعْرَضُ صِلَاتُنَا عَلَيْكَ وَقَدْ أَرَمْتَ ؟ قال: يَقُولُونَ بَلِيتَ، قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَى الْأَرْضِ أَجْسَادَ الْأَنْبِيَاءِ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي "الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ ".اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جمعہ کا دن تمہارے ایام میں سے افضل دن ہے۔ اس روز آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی، اسی میں ان کی روح قبض کی گئی، پہلی بار صور پھونکا جانا، دوسری بار صور پھونکا جانا ہوگا، اس روز مجھ پر کثرت سے درود پڑھو، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے“۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارا درود آپ پر کیسے پیش کیا جاتا ہے، جبکہ آپ تو (مٹی میں) بوسیدہ ہو چکے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے انبیاء علیہم السلام کے اجساد کو زمین (یعنی مٹی) پر حرام کر دیا ہے“۔ ضعیف، رواہ ابوداؤد، والنسائی، وابن ماجہ، والدارمی، والبیہقی۔