المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الصَّوْمِ باب: روزے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 998
قَالَ أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عُثْمَانَ الْبَتِّيِّ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : كُنْتُ مُسْنِدًا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى صَدْرِي ، فَقَالَ : مَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ تَعَالَى ، خُتِمَ لَهُ بِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ .ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو اپنے سینے سے ٹیک لگا کر سہارا دیا ہوا تھا کہ اسی دوران آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایک دن کا روزہ رکھا اور اس کی زندگی کا اختتام اسی عملِ خیر پر ہوا تو وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“