المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصيام— روزے کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ عَلَامَةِ كَوْنِ الْهِلَالِ لِلَيْلَتِهِ باب: ہلال کے اپنی ہی رات کا ہونے کی علامت و نشانی کا بیان۔
حدیث نمبر: 995
أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّسْعَنِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا غَابَ الْهِلَالُ قَبْلَ الشَّفَقِ فَهُوَ لِلَيْلَتِهِ ، وَإِذَا غَابَ بَعْدَ الشَّفَقِ ، فَهُوَ لِلَيْلَتَيْنِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب پہلی تاریخ کا چاند شفق غروب ہونے سے پہلے ہی غائب ہو جائے تو وہ اسی ایک رات کا شمار ہو گا، اور جب وہ شفق کے بعد تک افق پر باقی رہ کر غائب ہو تو وہ دو راتوں کا (یعنی دوسری رات کا) کہلائے گا۔“