المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ باب: غائبانہ نمازِ جنازہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 884
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ أَخَاكُمُ النَّجَاشِيَّ قَدْ تُوُفِّيَ ، قُومُوا فَصَلُّوا عَلَيْهِ ، أَوْ قُومُوا فَادْعُوا لَهُ .
هَذَا مُرْسَلٌ ، رِجَالُهُ ثِقَاتٌ .ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے بھائی نجاشی کا انتقال ہو گیا ہے، اٹھو اور ان کی نمازِ جنازہ ادا کرو“ یا آپ ﷺ نے یوں فرمایا: ”اٹھو اور ان کے لیے دعائے مغفرت کرو۔“
یہ حدیثِ مبارکہ مرسل ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ اور قابلِ اعتماد ہیں۔