المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ باب: قبر پر نمازِ جنازہ ادا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 875
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَنْبَأَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ : إِنَّ الْبَرَاءَ بْنَ مَعْرُورٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - تُوُفِّيَ قَبْلَ قُدُومِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ ، فَلَمَّا قَدِمَ صَلَّى عَلَيْهِ .
إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ ، إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ .
875 \ 2 - وَرَوَاهُ الْحَارِثُ مَوْصُولًا ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى قَبْرِ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ .ترجمہ
حمید بن ہلال رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی مدینہ منورہ تشریف آوری سے پہلے وفات پا گئے تھے۔ پھر جب آپ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ نے ان کی نمازِ جنازہ ادا فرمائی۔
اس کی سند صحیح ہے، البتہ یہ روایت مرسل ہے۔
امام حارث رحمہ اللہ نے اسے متصل سند سے روایت کیا ہے۔ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ کی قبر پر نمازِ جنازہ ادا فرمائی اور چار تکبیریں کہیں۔