المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الصُّفُوفِ عَلَى الْجَنَازَةِ باب: نمازِ جنازہ کی صفوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 870
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَقِيصًا قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِذَا حَضَرَتِ الْجِنَازَةُ وَحَضَرَ الْأَمِيرُ ، فَالْأَمِيرُ أَحَقُّ بِالصَّلَاةِ عَلَيْهَا .ترجمہ
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب جنازہ (نماز کے لیے) حاضر ہو اور وہاں امیر (وقت کا حاکم یا ذمہ دار) بھی موجود ہو، تو وہی امیر اس جنازے کی امامت کا زیادہ حق دار ہے۔“