المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ زِيَارَةِ الْقُبُورِ وَالْأَدَبِ فِي ذَلِكَ باب: قبروں کی زیارت اور اس کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 839
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : نَهَى نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُقْعَدَ عَلَى الْقُبُورِ أَوْ يُصَلَّى عَلَيْهَا .ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”اللہ کے نبی ﷺ نے قبروں پر بیٹھنے یا ان کے اوپر نماز ادا کرنے سے منع فرمایا ہے۔“
اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کی سند کے تمام راوی ثقہ اور مستند ہیں۔