المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ صَنْعَةِ الطَّعَامِ لِأَهْلِ الْمَيِّتِ باب: میت کے لواحقین کے لیے کھانا تیار کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 834
وَقَالَ أَحْمَدُ فِي الزُّهْدِ : حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ قَالَ : قَالَ طَاوُسٌ : إِنَّ الْمَوْتَى يُفْتَنُونَ فِي قُبُورِهِمْ سَبْعًا ، فَكَانُوا يَسْتَحِبُّونَ أَنْ يُطْعَمَ عَنْهُمْ تِلْكَ الْأَيَّامَ .ترجمہ
سفیان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ طاؤس رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میتوں کو ان کی قبروں میں سات دن تک آزمائش پیش آتی ہے، اسی لیے سلف ان دنوں ان کی طرف سے کھانا کھلانا پسند کرتے تھے۔“
امام احمد رحمہ اللہ نے اسے کتاب الزہد میں روایت کیا ہے۔