المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الجنائز— جنازوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الدَّفْنِ باب: تدفین کے احکام و مسائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 829
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ ، قَالَ : كَانَ أَنَسٌ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - إِذَا وَضَعَ الْمَيِّتَ فِي الْقَبْرِ قَالَ : اللَّهُمَّ جَافِ الْأَرْضَ عَنْ جَنْبَيْهِ ، وَوَسِّعْ عَلَيْهِ حُفْرَتَهُ .ترجمہ
ابوصدیق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ جب میت کو قبر میں اتارتے تو فرماتے: ”«اللَّهُمَّ جَافِ الْأَرْضَ عَنْ جَنْبَيْهِ، وَوَسِّعْ عَلَيْهِ حُفْرَتَهُ» ”اے اللہ! اس کے پہلوؤں سے زمین کو دور (کشادہ) کر دے اور اس کے لیے اس کی قبر کو وسعت عطا فرما۔“”
اس روایت کو امام حارث بن ابی اسامہ نے اپنی مسند (بغیۃ الباحث: 310) میں روایت کیا ہے اور اس کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔