❮
❯
حدیث نمبر: 782
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا مِنْ مَيِّتٍ يَمُوتُ وَيُقْرَأُ عِنْدَهُ يس إِلَّا هَوَّنَ اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ .
ترجمہ

سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایسا کوئی بھی مرنے والا (نزع کی حالت میں) نہیں ہے جس کے پاس سورہ یٰسین کی تلاوت کی جائے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس (کی موت کی تکلیف) کو اس پر آسان فرما دیتا ہے۔“
اس حدیث کو امام ابن ابی عمر العدنی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند میں مروان بن سالم الجزری نامی راوی متروک اور سخت ضعیف ہے، اسی وجہ سے علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے سلسلہ احادیثِ ضعیفہ (5861) میں ذکر کیا ہے، اور اس کی تخریج ابن ابی عاصم نے الآحاد والمثانی (925) اور دیلمی نے مسند الفردوس (6038) میں کی ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب الجنائز / حدیث: 782
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح، موقوف
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :موقوف صحيح. »
«أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1837»