المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ باب: عیدین (دونوں عیدوں) کی نماز کا بیان۔
حدیث نمبر: 755
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - كَانَ يَغْدُو إِلَى الْعِيدِ مِنَ الْمَسْجِدِ يَرْفَعُ صَوْتَهُ بِالتَّكْبِيرِ حَتَّى يَأْتِيَ الْمُصَلَّى ، وَيُكَبِّرُ حَتَّى يَأْتِيَ الْإِمَامُ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ”وہ عید کے دن مسجد سے عید گاہ کی طرف (نماز کے لیے) روانہ ہوتے تو بلند آواز سے تکبیریں بلند کرتے یہاں تک کہ عید گاہ پہنچ جاتے، اور وہ اس وقت تک برابر تکبیریں کہتے رہتے جب تک کہ امام (نماز کے لیے) تشریف نہ لے آتا۔“
اس اثر کی سند صحیح ہے، اسے امام دارقطنی نے اپنی ”السنن“ میں اور امام بیہقی نے ”السنن الکبریٰ“ میں روایت کیا ہے؛ یہ روایت عیدین کے موقع پر راستہ میں اور امام کے آنے تک بلند آواز سے تکبیرات کہنے کے مسنون ہونے پر دلالت کرتی ہے۔