المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ باب: نمازِ استسقاء کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَطِيَّةَ ، حَدَّثَنَا قَيْسٌ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ الْأَحْنَفِ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمَدِينَةِ فَالْتَفَتَ إِلَيْهَا فَقَالَ : إِنَّ اللهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَدْ بَرَّأَ هَذِهِ الْجَزِيرَةَ مِنَ الشِّرْكِ ، وَلَكِنْ أَخَافُ عَلَيْهِمْ أَنْ تُضِلَّهُمُ النُّجُومُ . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، كَيْفَ تُضِلُّهُمُ النُّجُومُ ؟ قَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَنْزِلُ الْغَيْثُ فَيَقُولُونَ : مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا .
750 \ 2 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ اللهَ تَعَالَى طَهَّرَ هَذِهِ الْقَرْيَةَ مِنَ الشِّرْكِ ، إِلَّا أَنْ تُضِلَّهُمُ النُّجُومُ .سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مدینہ منورہ سے باہر نکلا، تو آپ ﷺ نے اس (مدینہ) کی طرف التفات فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس «الجَزِيرَةَ» ”جزیرہ نما عرب“ کو شرک سے پاک کر دیا ہے، لیکن میں ان لوگوں کے بارے میں اس بات سے خائف ہوں کہ ستارے انہیں گمراہی میں ڈال دیں گے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ستارے انہیں کیسے گمراہ کریں گے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(اس صورت میں کہ) بارش نازل ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں: «مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا» ”ہم پر فلاں ستارے کے طلوع یا غروب ہونے کے اثر سے بارش برسائی گئی ہے۔“
امام ابویعلیٰ نے ایک دوسری سند سے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اس «القَرْيَةَ» ”بستی یعنی مدینہ“ کو شرک سے پاک و صاف فرما دیا ہے، سوائے اس اندیشے کے کہ ستارے انہیں راہِ حق سے بھٹکا دیں۔“