المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ وَمَا جَاءَ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ باب: سفر میں نماز قصر کرنے اور دو نمازیں جمع کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 732
مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ بَكْرٍ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيُّ ، قَالَ : إِنَّ عُمَرَ [ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - كَتَبَ إِلَى أَبِي مُوسَى - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - : أَنَّ جَمْعًا بَيْنَ صَلَاتَيْنِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ مِنَ الْكَبَائِرِ .
هَذَا مَوْقُوفٌ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ بَكْرٍ وَأَبِي مُوسَى ، - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - ] .ترجمہ
بكر بن عبد اللہ المزنی سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی طرف یہ مکتوب روانہ فرمایا کہ ”بغیر کسی (شرعی) عذر کے دو نمازوں کو ایک ساتھ جمع کر کے ادا کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔“
یہ روایت موقوف ہے اور بكر بن عبد اللہ اور سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے درمیان سند میں انقطاع پایا جاتا ہے۔