المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ وَمَا جَاءَ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ باب: سفر میں نماز قصر کرنے اور دو نمازیں جمع کرنے کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْهُزَيْلَ هُوَ ابْنُ شُرَحْبِيلَ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَأَخَّرَ الظُّهْرَ وَعَجَّلَ الْعَصْرَ وَجَمَعَ بَيْنَهُمَا ، وَأَخَّرَ الْمَغْرِبَ وَعَجَّلَ الْعِشَاءَ وَجَمَعَ بَيْنَهُمَا .
لَمْ يَقُلْ شُعْبَةُ : عَنْ عَبْدِ اللهِ ، وَرُوِيَ [أَنَّ] ابْنَ أَبِي لَيْلَى [ وَصَلَهُ عَنْ عَبْدِ اللهِ ] .
730 \ 2 - وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا عِيسَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ .ہزیل بن شرجیل سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک سفر کے دوران تھے، تو آپ ﷺ نے ظہر کی نماز کو مؤخر فرمایا اور عصر کی نماز کو وقت کے ابتدائی حصے میں ادا کر کے ان دونوں کو جمع کر لیا، اسی طرح آپ ﷺ نے مغرب کی نماز میں تاخیر کی اور عشاء کی نماز جلدی ادا کر کے ان دونوں کو بھی اکٹھا پڑھا۔
امام شعبہ نے اپنی سند میں ”عن عبد اللہ“ (سیدنا عبداللہ بن مسعود سے) کے الفاظ ذکر نہیں کیے، جبکہ یہ روایت منقول ہے کہ ابن ابی لیلیٰ نے اسے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے متصل بیان کیا ہے۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ سفر کے دوران دو نمازوں کو جمع فرمایا کرتے تھے۔“