المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ تَحِيَّةِ الْمَسْجِدِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ باب: امام کے خطبے کے دوران تحیۃ المسجد پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 716
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ جَعْدَةَ ، [ قَالَ ] : رَأَيْتُ الْحَسَنَ بْنَ أَبِي الْحَسَنِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - دَخَلَ مَسْجِدَ وَاسِطٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَابْنُ هُبَيْرَةَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ جَلَسَ .ترجمہ
حسان بن جعدہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا: ”میں نے حسن بن ابی الحسن (امام حسن بصری) رحمہ اللہ کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن واسط کی جامع مسجد میں داخل ہوئے جبکہ (گورنر) ابن ہبیرہ منبر پر خطبہ دے رہے تھے، تو آپ رحمہ اللہ نے (بیٹھنے سے پہلے) دو رکعتیں ادا کیں اور پھر تشریف فرما ہوئے۔“
[مسند الحميدي: 716، اس کی سند صحیح ہے]