المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مَنْ تَجِبُ عَلَيْهِ الْجُمُعَةُ باب: ان لوگوں کا بیان جن پر جمعہ واجب ہے۔
حدیث نمبر: 685
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، ثَنَا أَبُو عَمْرٍو الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ : رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُخْرِجُ النِّسَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مِنَ الْمَسْجِدِ .
إِسْنَادٌ صَحِيحٌ .ترجمہ
ابو عمرو شیبانی رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن عورتوں کو مسجد سے باہر نکال رہے تھے۔“
اس کی سند صحیح ہے۔