المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
أبواب الجمعة— جمعہ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مَنْ تَجِبُ عَلَيْهِ الْجُمُعَةُ باب: ان لوگوں کا بیان جن پر جمعہ واجب ہے۔
حدیث نمبر: 679
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ قَالَ : كَانَ أَنَسٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَكُونُ فِي قَصْرِهِ ، فَأَحْيَانًا يُجَمِّعُ ، وَأَحْيَانًا لَا يُجَمِّعُ .
ترجمہ
حمید الطویل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ (شہر سے باہر) اپنے محل میں مقیم ہوتے تھے، پس وہ کبھی (نمازِ جمعہ کے لیے شہر) تشریف لے آتے اور کبھی تشریف نہیں لاتے تھے۔