المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النوافل— نفل نمازوں کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ حُكْمِ تَارِكِ الصَّلَاةِ باب: نماز ترک کرنے والے کے شرعی حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 662
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللهِ تَعَالَى .ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے جان بوجھ کر نماز ترک کی، تو یقیناً اس سے اللہ تعالیٰ کا ذمہ (یعنی اس کی طرف سے ملنے والی حفاظت اور پناہ کا عہد) ختم ہو گیا۔“
اس حدیث کی سند میں مکحول اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے درمیان ایک راوی مبہم (رجل) ہے، تاہم دیگر کتبِ حدیث میں اسی مفہوم کی روایات مستند اسناد کے ساتھ مروی ہیں۔