❮
❯
حدیث نمبر: 641
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : بِتُّ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لِأَنْظُرَ كَيْفَ يَقْنُتُ فِي وِتْرِهِ ، فَقَنَتَ قَبْلَ الرُّكُوعِ ، ثُمَّ بَعَثْتُ أُمِّي أُمَّ عَبْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقُلْتُ لَهَا : بِيتِي مَعَ نِسَائِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَانْظُرِي كَيْفَ يَقْنُتُ فِي وِتْرِهِ ، فَأَتَتْنِي فَأَخْبَرَتْنِي أَنَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَنَتَ قَبْلَ الرُّكُوعِ .
أَبَانُ مَتْرُوكٌ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم ﷺ کے ہمراہ رات بسر کی تاکہ میں یہ دیکھ سکوں کہ آپ ﷺ اپنی نمازِ وتر میں دعائے قنوت کس طرح ادا فرماتے ہیں، چنانچہ آپ ﷺ نے رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی۔ پھر میں نے اپنی والدہ امِ عبد رضی اللہ عنہا کو بھیجا اور ان سے کہا کہ آپ نبی کریم ﷺ کی ازواجِ مطہرات کے پاس رات گزاریں اور دیکھیں کہ آپ ﷺ وتر میں دعائے قنوت کس طرح پڑھتے ہیں، تو انہوں نے واپس آ کر مجھے یہ خبر دی کہ نبی کریم ﷺ نے رکوع سے پہلے ہی دعائے قنوت پڑھی تھی۔“
ابان بن ابی عیاش نامی راوی متروک (سخت ضعیف و ناقابلِ اعتبار) ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب النوافل / حدیث: 641
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًا
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :قال ابن حجر: أَبَانُ مَتْرُوكٌ . »
«أخرجه البيهقي فى«سننه الكبير» برقم: 4942، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1662، 1663، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"،،، 641، وأخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4500»