المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النوافل— نفل نمازوں کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ رَوَاتِبِ الصَّلَاةِ وَالْمُحَافَظَةِ عَلَيْهَا باب: سننِ رواتب اور ان کی پابندی کا بیان۔
حدیث نمبر: 621
مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ قَالَ : دَعَوْتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَنْزِلِي فَلَمَّا أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ الْمَغْرِبَ فَصَلَّى فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ : كَانَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُصَلِّيهِمَا .ترجمہ
عبداللہ بن ابی الہذیل رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام میں سے ایک صاحب کی اپنے گھر دعوت کی، پس جب مؤذن نے مغرب کی اذان دی تو انہوں نے (فرض نماز سے قبل دو رکعت) نماز ادا کی، جب میں نے ان سے اس عمل کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ یہ دو رکعتیں (مغرب کی اذان اور فرض نماز کے درمیانی وقفے میں) پڑھا کرتے تھے۔“
اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔