المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب النوافل— نفل نمازوں کے احکام و فضائل کا بیان۔
بَابُ التَّهَجُّدِ باب: نمازِ تہجد کا بیان۔
حدیث نمبر: 590
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثَنَا أَبُو يَحْيَى الْكُوفِيُّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الشَّامِيِّ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ وَاثِلَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عَدُّ الْآيِ فِي التَّطَوُّعِ ، لَا الْفَرِيضَةِ .ترجمہ
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(دورانِ تلاوت) آیات کی تعداد کا شمار کرنا نفل نمازوں میں (جائز) ہے، فرض نمازوں میں نہیں ہے۔“
تخریج و تحکیم: یہ روایت ضعیف ہے، اسے امام طبرانی نے ’المعجم الکبیر‘ (110/22) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں موجود راوی ابوسعید الشامی (جعفر بن الزبیر) محدثین کے نزدیک متروک الحدیث ہے۔