المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
صفة الصلاة— نماز کے طریقے اور کیفیت کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِاللَّيْلِ باب: رات کے وقت مسجد پیدل جانے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 570
وَقَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْ رَجُلٍ يَتَوَضَّأُ ، ثُمَّ يَأْتِي مَسْجِدًا مِنَ الْمَسَاجِدِ : يَخْطُو خُطْوَةً : إِلَّا كَتَبَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهَا حَسَنَةً ، وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً ، وَرَفَعَهُ بِهَا دَرَجَةً .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بھی وضو کرتا ہے، پھر اللہ کی مساجد میں سے کسی مسجد کی طرف (نماز کے لیے) جاتا ہے، تو وہ جو بھی قدم اٹھاتا ہے، اللہ عزوجل اس کے ہر قدم کے بدلے اس کے نامہ اعمال میں ایک نیکی لکھ دیتا ہے، اس کی وجہ سے اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے اور اسی کے باعث اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے۔“
اس حدیث کو امام ابن ابی شیبہ نے اپنی ’مصنف‘ میں روایت کیا ہے اور اس کے شواہد صحیح مسلم کی احادیث میں موجود ہیں۔