المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
صفة الصلاة— نماز کے طریقے اور کیفیت کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِاللَّيْلِ باب: رات کے وقت مسجد پیدل جانے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 567
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : خَرَجْتُ وَأَنَا أُرِيدُ الْمَسْجِدَ ، فَإِذَا أَنَا بِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى مَنْكِبِي - يَتَوَكَّأُ عَلَيَّ - قَالَ : فَبَقِيتُ أَجُرُّ الْخَطْوَ - لِلشَّبَابِ - فَقَالَ لِي زَيْدٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : قَرِّبْ خَطْوَكَ ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ مَشَى إِلَى الْمَسْجِدِ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَشْرُ حَسَنَاتٍ .
أَبَانُ ضَعِيفٌ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں مسجد جانے کے ارادے سے گھر سے نکلا تو اچانک میری ملاقات سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ہو گئی، انہوں نے اپنا ہاتھ میرے کندھے پر رکھ دیا تاکہ وہ میرا سہارا لے کر چل سکیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنی نوجوانی کی وجہ سے لمبے لمبے قدم بھرنے لگا تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا کہ ”اپنے قدم قریب قریب رکھو، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص مسجد کی طرف چل کر جاتا ہے، اس کے لیے ہر قدم کے بدلے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔“ “
اس سند میں موجود راوی ابان ضعیف ہے۔